ساہیوال،زمین کے تنازعہ پر کلہاڑیوں ، چھریوں کا آزادانہ استعمال اور فائرنگ

پیر 5 اپریل 2010 20:45

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔5اپریل ۔2010ء) نواحی چک 65/9L میں زمین پر قبضہ کے تنازعہ پر کلہاڑیوں ، چھریوں کا آزادانہ استعمال اورفائرنگ ، ایک عورت ہلاک، میاں بیوی اور بیٹا شدید زخمی ، تین ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، واقعات کے مطابق اسی چک کے محمد خان اور عبدالجبار سکھیرا کے درمیان تین ایکڑ اراضی کا تنازعہ چلا آرہا تھا کہ عبدالجبار ، نور اللہ، عطاء اللہ، افضال ، دلدار، جاوید ، امتیاز، ظہوراحمد ، طارق اور ظفر آتشین اسلحہ، رائفلوں ، کلہاڑیوں اورچھریوں سے مسلح ہو کر محمد خان کی اراضی پر قبضہ کیلئے دھاوا بول دیا، چھریوں ، کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں محمد خان کی بہو رخسانہ ہلاک، محمد خان اس کی بیوی فخراں اور بیٹا محمد اسلم شدید زخمی ہوگیا، تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے ، پولیس نے دس ملزموں کے خلاف 324-149-148-302 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے اور تین ملزمان نصراللہ، عطاء اللہ اور دلدار سکھیرا کو گرفتار کرلیاہے ، دوسرے ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں