ساہیوال، ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک

جمعہ 2 اپریل 2010 15:58

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔2 ۔ اپریل ۔ 2010ء) گزشتہ رات ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک جن میں ایک طالب علم بھی شامل ہے۔ پہلا حادثہ نور شاہ قادر آباد روڈ پر چک نمبر65/4R کے قریب ہوا یہاں پر ایک موٹر سائیکل اور گدھا گاڑی میں تصادم کے نتیجہ میں ایک زمیندار شرف دین ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ نور شاہ فیصل آباد روڈ پر چک نمبر 44/GP کے قریب ہوا یہاں موٹرسائیکل پھسل کر گرنے سے ایک دسویں جماعت کا طالب علم ہلاک ہو گیا پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں