ساہیوال،دو ڈاکوؤں نے تین راہگیروں سے نقدی 40 ہزار روپے اور چار موبائل چھین لئے

جمعہ 2 اپریل 2010 15:58

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔2 ۔ اپریل ۔ 2010ء) گزشتہ شب سکیم نمبرتین وائی بلاک میں دو ڈاکوؤں نے تین راہگیروں سے نقدی 40 ہزار روپے اور چار موبائل چھین لئے۔ پولیس نے دو ڈاکوؤں اسرار اور غلام علی کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ حسن سرداراپنے گھر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر نقدی 22 ہزار اور دو موبائل چھین لئے اس دوران عثمان اور ایوب بھی آ گئے تو ڈاکوؤں نے ان دونوں سے نقدی سترہ ہزار پانچ سو روپے کی نقدی اور دو موبائل چھین لئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکو اسرار اور غلام علی کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں