ساہیوا ل ، باراتیوں کی فائرنگ سے 18 سالہ لڑکا ہلاک

پیر 29 مارچ 2010 18:39

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔29مارچ۔ 2010ء) نواحی چک 5-47 ایل میں باراتیوں کی فائرنگ سے 18 سالہ لڑکا اسد علی ہلاک ، پولیس نے اصل ملزم کو چھوڑ دیا ، سینکڑوں دیہاتیوں کاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کے آفس کے گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ لاش سڑک پر رکھ کر فرید ٹاؤن سڑک بلاک کردی ، کئی گاڑیوں پر پتھراؤ ، پولیس نے ایک گھنٹہ بعد صورتحال کو کنٹرول کرلیا، واقعات کے مطابق اتوار کی رات اسی چک میں دس بجے ایک بارات شمشاد احمد زمیندار کی بیٹی کی بارات شیخوپورہ کے گاؤں سکھاں والی سے آئی تو بارات میں شامل پانچ نوجوانوں نے رائفلوں اور پستولوں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک محنت کش کا بیٹا اٹھارہ سالہ اسد علی ہلاک ہوگیا، پولیس نے ملزم پارٹی سے ساز باز کر کے اصل ملزم با اثر ایم پی اے کے بھانجے کو چھوڑ دیا اور دو ملزم شمیم اور بشارت نامی کو گرفتار کرلیا اور پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جن میں تین نامعلوم ملزم لکھ دیا،مقتول کے ورثاء نے آج لاش اٹھا کر پولیس یوسف والا کے ایس ایچ او کے خلاف مظاہرہ کیا اور روڈ بلاک کر کے رکشوں ، گاڑیوں پر پتھراؤ کیا ، پولیس نے ایک گھنٹہ بعد صورتحال کو کنٹرول کرلیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، ڈی ایس پی کی طرف سے اصل ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں