28 مارچ کو اسلام آباد میں ملک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے بحران پر اہم انکشافات کرینگے ، عمران خان

ہفتہ 27 مارچ 2010 21:49

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ ۔2010ء) تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 28 مارچ کو اسلام آباد میں ملک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے بحران پر اہم انکشافات کرینگے ، جس میں حکمرانوں کے بارے میں رینٹل پاور اور دوسرے امور پر ایک پریس کانفرنس کرینگے ، انہوں نے مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے یوٹرن لے کر ملک کا بہت نقصان کیا ہے دو سال تک آئینی کمیٹی کام کرتی رہی کسی طرف سے کوئی اختلافی بات نہ آئی لیکن ایک دن قبل نواز شریف نے عدلیہ کے نام پر ڈرامہ کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کو بحران میں مبتلا کرنے کے معاملہ میں نواز شریف برابر کے شریک ہوں ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تحریک انصاف ساہیوال ڈویژن کے کارکنوں نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران طبقہ ٹیکس نہیں دیتا ۔

(جاری ہے)

صدر پاکستان آصف زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اپنی دولت بیرونی ملکوں کے بینکوں میں رکھی ہوئی ہے اور ہماری کل آمدن میں سے صرف آٹھ فیصد ٹیکس اکٹھا ہوتا ہے، تحریک انصاف برسراقتدار آ کر نہ صرف بڑے ٹیکس چور حکمرانوں سے ٹیکس وصول کریگی بلکہ نواز شریف اور زرداری کی تمام دولت پاکستان میں لا کر دم لینگے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف پانچ پانچ کروڑ کی گاڑیاں رکھتے ہیں اور ٹیکس صرف پانچ ہزار روپے دیتے ہیں کنونشن سے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری آصف خان ڈویژنل صدر شکیل خان نیازی نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پاک پتن ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں اگلے ماہ تحریک انصاف کے چیئرمین ضلعی کنونشن سے خطاب کرینگے اور کارکنوں سے رابطہ مہم چلائیں گے اور ممبر سازی کے مہم کے دوران نئے آنیوالوں کو خیر مقدم کرینگے

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں