ساہیوال،ڈاکوؤں نے فیصل آباد کے صنعت کار میاں افتخار اور اس کی بیوی کو لوٹ لیا

جمعہ 19 مارچ 2010 16:50

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔19مارچ۔ 2010ء) نواحی چک 48 جی ڈی کے قریب ساہیوال فیصل آباد روڈ پر گزشتہ رات ناکہ لگا کر ڈاکوؤں نے فیصل آباد کے صنعت کار میاں افتخار اور اس کی بیوی کو لوٹ لیا‘ ڈاکوؤں نے ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر محمد زبیر کو بندوق کے بٹ مار کر شدید زخمی کردیا‘ ڈاکو 20 ہزار روپے کی نقدی‘ پانچ لاکھ 20 ہزار روپے کے زیورات اور تین موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ صنعت کار میاں افتخار رفیق رات رات کو ساہیوال سے فیصل آباد اپنی کار میں بیوی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ پانچ ڈاکوؤں نے ناکہ لگا رکھا تھا کارکو اسحلہ کی نوک پر رکوایا اور نقدی اور زیورات اور دو موبائل چھین لئے اس دوران ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر محمد زبیر اپنی کار میں فیصل آباد سے ساہیوال جاتے ہوئے جب ناکہ کے مقام پر پہنچے تو ڈاکوؤں نے ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر کو بھی لوٹ لیا نقدی موبائل چھین لیا مزاحمت پر ڈاکوؤں نے محمد زبیر کو گن کے بٹ مار مار کر شدید زخمی کردیا۔

محمد زبیر کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا پولیس کو بوقت اطلاع دی گئی پولیس نے علاقہ کا گھیراؤ کرلیا ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا لیکن ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں