ساہیوال،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پرائیویٹ کمپنی کاگن مین ہلاک ،نقدی اور موبائل چھین کر فرار

پیر 15 مارچ 2010 18:38

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔15مارچ۔ 2010ء) نواحی چک 62/4R کے قریب پانچ ڈاکوؤں نے گولی مار کر پرائیویٹ کمپنی کی گاڑی کے گن مین کو ہلاک کردیا، ڈاکو آٹھ ہزار روپے کی نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے ، واقعات کے مطابق لاہور کی ایک کمپنی کی گاڑی میں دودھ لانے کیلئے سیلز منیجر اقبال ڈرائیور اقبال اور گن مین محمد رمضان اتوارکی رات گیارہ بجے اپنے چک74/5L جارہے تھے کہ راستہ میں ناکہ پر لگا کر روڈ پر لکڑ پھینک کر ٹریفک روک لی تین کار سواروں اور دودھ والی گاڑی کو روکا تو رمضان نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے کار سواروں ، دودھ والی گاڑی کو روک کر رمضان کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور 8 ہزار روپے کی نقدی دو موبائل چھین کر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نور شاہ نے مقدمہ 395-302 ت پ درج کر کے تفتیش شروع شروع کردی ہے ابھی تک ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا، نور شاہ یوسف والا روڈ پر ناکہ لگا کر رات کو ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے اور پولیس کے گشت پر آفیسروں کو معطل کرنے اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں