ساہیوال،ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ،تین شدید زخمی ہوگئے

پیر 15 مارچ 2010 18:38

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔15مارچ۔ 2010ء) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے، پہلا حادثہ ہڑپہ ساہیوال روڈ پر چک 100/6-R کے قریب ہوا، یہاں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجہ میں سولہ سالہ نوجوان علی رضا ہلاک اوراس کے تین ساتھی لڑکے غلام دستگیر، نعیم اقبال اور محمد بشیر شدید زخمی ہوگئے ، تینوں کی ہسپتال میں حالت نازک ہے ، حادثہ کا شکار ہونیوالے نوجوان ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے ، چک 32/12-L کے قریب ٹریکٹر نے بائیسکل سوار 53 سالہ رب نواز کو ٹکر ماری جس نے مقامی ہسپتال میں دم توڑ دیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں