ساہیوال ‘مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک

اتوار 14 مارچ 2010 16:21

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔14مارچ۔2010ء) چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع ساہیوال میں ساس بہو کی لڑائی سے تنگ بیٹوں کے ناروا سلوک پر بوڑھے اور منگنی بوٹنے پر نوجوان سمیت چار افراد نے گندم کی زہریلی گولیاں کھا کر تیزاب پی کر خودکشی کرلی‘ چاروں افراد ہلاک‘ نشئی بوڑھا رمضان نشہ نہ ملنے سے جاں بحق۔ ایک سرکاری آفیسر کے بیٹے سجاد یوسف 35 سالہ نے اولڈسول لائن میں ساس بہو کی لڑائی سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر جان دے دی۔

(جاری ہے)

موضع اکبر شاہ کے سترہ سالہ لڑکے طارق نے منگنی ٹوٹنے پر زہر کھا لیا اور تڑپ کر جان دے دی چک 19 ای پی میں ساس سے لڑ کر 23 سالہ اللہ دتہ کی بیوی سمیرا نے تیزاب پی لیا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ چک نمبر 152-9L کے ساٹھ سالہ محمد اسماعیل نے اپنے دو بیٹوں کے ناروا سلوک سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم تو ڑگیا۔ موروالا چوک ساہیوال کا محمد رمضان نشئی نشہ نہ ملنے کے دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں