ساہیوال ‘مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک ‘چار زخمی

اتوار 28 فروری 2010 14:55

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔28فروری۔2010ء) مختلف حادثات کے دوران تین افراد ہلاک اور چار شدید زخمی ہوگئے۔ پہلا حادثہ ہڑپہ ساہیوال روڈ پر چک نمبر98/6R کے قریب ہوا تیز رفتار ٹریکٹر نمبر ایس ایل ایف 2004 نے ایک چودہ سالہ لڑکے محمد علی کو کچل دیا جوموقع پر ہی چل بسا۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ ہڑپہ آڑا تلہ روڈ پر ہوا جہاں موٹر سائیکل اوربیل گاڑی کے تصادم میں آڑا تلہ کا 30 سالہ نوجوان مقصود ہلاک ہو گیا۔ تیسرا حادثہ جی ٹی روڈ پر ہڑپہ سٹیشن کے قریب ہوا یہاں ایک تیز رفتار کار الٹ جانے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ حادثہ میں زخمی ہونے والا عابد حسین ہسپتال میں دم توڑ گیا پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں