ساہیوال‘دیہاتیوں کا سکول ٹیچر عبدالرزاق کے اغواء پر احتجاج اور مظاہرہ

اتوار 28 فروری 2010 14:55

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔28فروری۔2010ء) تھانہ ہڑپہ کے باہر گیٹ پر میرداد معانی اور ہڑپہ کے روڈ بلاک کرکے دیہاتیوں کا سکول ٹیچر عبدالرزاق کے اغواء پر شدید احتجاج اور مظاہرہ‘ پولیس نے اغواء کے پانچ روز بعد قتل کی نیت سے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق 22 فروری کو گورنمنٹ میرداد معانی ہائی سکول کے ٹیچر عبدالرزاق کو چار نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کیا اور کار میں ڈال کر فرار ہوگئے جس کے بعد پولیس ہڑپہ نے مقدمہ درج ن ہ کیا تو سینکڑوں دیہاتیوں نے تھانہ کے گیٹ پر روڈ بلاک کرکے مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی جس پر پولیس نے پانچ روز بعد قتل کی نیت سے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا اور دو مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا مگر ابھی تک سکول ٹیچر برآمد نہیں ہو سکا ورثا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ٹیچر کو ملزمان نے قتل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں