ساہیوال،ڈاکوؤں نے ایک ٹریکٹر اور ایک موٹرسائیکل چھین لیا

پیر 15 فروری 2010 16:02

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔15 فروری۔ 2010ء) ڈاکوؤں نے ایک ٹریکٹر اور ایک موٹرسائیکل چھین لیا اورفرارہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چک102نائن ایل کے عبدالعزیز زمیندار سے اس کاٹریکٹر نمبر9043ایل ایل ایف مالیت تین لاکھ روپے اسلحہ تان کر چارڈاکوؤں نے چھین لیا اورفرار ہوگئے دوسری واردات چک 54جی ڈی میں زمیندار مہر شاہ سے ہوئی جس سے سات ڈاکوؤں نے ناکہ پرموٹرسائیکل اورنقدی30ہزار روپے چھین لئے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے دو مقدمات درج کرلئے ابھی تک کوئی ملزم گرفتارنہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں