والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ نوجوان نے خود کشی کرلی

جمعرات 14 جنوری 2010 18:12

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔14جنوری۔ 2010ء) پاک پتن چوک میں ایک نوجوان نے والدین سے جھگڑا کر کے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، بتایا گیاہے کہ سردار محمد نے اپنے بیٹے محمد اکرم کے بے کار پھرنے سے روکا اور گھر کے کام کاج میں ہاتھ بٹانے کی تلقین کی پھر بھائی اور ماں نے بھی ڈانٹا جس پر دل برداشتہ ہو کر محمد اکرم نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کاخاتمہ کرلیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں