ساہیوال، ٹریفک کے مختلف حادثات میں چھ افراد ہلاک ، پانچ شدید زخمی ہوگئے

اتوار 3 جنوری 2010 15:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔03جنوری۔ 2010ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں چھ افراد ہلاک اور پانچ شدید زخمی ہوگئے۔ پہلا حادثہ ساہیوال ہڑپہ روڈ پر چک 101/6R کے قریب دھند کے سبب ہوا یہاں ایک موٹرسائیکل نمبر ایس ایل کے 3218 گدھا گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار بہن بھائی سعدیہ اوراقبال ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ ساہیوال نور شاہ روڈ پر خطرناک موڑ کے قریب ہوا یہاں ایک تیز رفتار ڈالہ گاڑی نمبر ایف ایس اے 4213 الٹ جانے سے چھ افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں ا یک مختار احمد بعد میں دم توڑ گیا۔

تاندلیانوالہ کی مہمان عورت حکیماں زوجہ شریف چک نمبر 120/9.L کا 25 سالہ صابر ولد غلام قادر اور 42/FB کا مطیع اللہ 55 سالہ موٹرسائیکل اور ویگن کے حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں میں تین کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں