فیصلوں سے انصاف کی جھلک نظر آنی چاہیئے،عدالتوں میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی ،چیف جسٹس ہائی کورٹ

ہفتہ 2 جنوری 2010 15:13

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔2جنوری۔ 2010ء) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس خواجہ محمدشریف نے ہفتہ کوضلع ساہیوال عدلیہ کے آفیسروں سے خطاب کرتے ہوئے عدالتوں کو مقدمات کی سماعت نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ عدالتوں کے فیصلوں سے انصاف کی جھلک نظر آنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ عدالتوں میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔ کرپشن کے خاتمہ کے لئے ہائی کورٹ اور سیشن ججوں کو مل کر کام کرنا ہے اس لئے ہمیں عوام کا عدلیہ پر اعتماد برقرار رکھنے کیلئے انصاف اور صرف انصاف کے اصولوں پر کاربند ہونا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عدالتوں میں کرپشن کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔ چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو عدالتی اہلکاروں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال سید کاظم رضا شمسی نے عدالتوں میں مقدمات کے فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دی اور چیف جسٹس کو عدالتی افسروں کو درپیش مسائل بیان کئے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال بابر سرفراز نے کرائم کی صورتحال پر بریفنگ دی اس موقع پر گرفتاری اور سمنوں کی تعمیل کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی اور حکمت عملی سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا گیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں