ساہیوال،ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے تین مسلح ڈاکو گرفتار، 2فرارہو نے میں کامیاب

منگل 29 دسمبر 2009 18:47

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 29دسمبر۔ 2009ء) ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے تین مسلح ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار 2فرارہو نے میں کامیاب ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع ملی کہ پل نہر ایل بی ڈی سی پر اشفاق وغیرہ پانچ مسلح ملزمان ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہو ئے ہیں جس پر پولیس نے ریڈ کرکے اشفاق ‘قاسم اور اعظم کو گرفتارکرکے ملزمان سے ایک عدد پسٹل 30بور ‘ 2عدد کاربین 12بور معہ گولیاں برآمد کرلیں جبکہ دو ملزمان شہباز اور سندھی فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سٹی نے زیر دفعہ 399/402ت پ مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں