عارف والا، مسافر بس اور رکشہ میں تصادم ، 5افراد جاں بحق، 2زخمی

بدھ 16 دسمبر 2009 14:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 16دسمبر۔ 2009ء)ساہیوال کی تحصیل عارف والا کے قریب مسافر بس اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ساہیوال سے عارف والا جانے والی مسافر بس اڈا شبیل کے قریب تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے رکشہ کو بچاتے ہوئے قریبی نہر کے کنارے کپڑے دھونے والی خواتین پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں نہر کے کنار ے موجود خواتین سمیت 5افراد جاں بحق اور اور 2زخمی ہو گئے ۔

حادثہ کے بعد ایمبولیسنسز اور ریسکیو 1122کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ۔حادثہ میں جاں بحق اور زخمیوں کو عارف والا ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا -ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ریسکیو ذرائع نے بھی 5 افراد کے جاں بحق اور دوافراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں