آر پی او ساہیوال کی تینوں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے تمام مجالس اور ذوالجناح کے جلوسوں کی سیکیورٹی کو خود مانیٹر کرنے کی ہدایت

پیر 14 دسمبر 2009 17:36

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 14دسمبر۔ 2009ء) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال امجد جاوید سلیمی نے تینوں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے تمام مجالس اور ذوالجناح کے جلوسوں کی سیکیورٹی کو خود مانیٹر کریں اور اس سلسلے میں مقامی علماء اور زعماء سے قریبی رابطہ رکھیں ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں ہونے والے ایک اجلاس میں ا نہوں نے کہا کہ ساہیوال ریجن میں ہونے والی 1571 مجالس اور 388 جلوسوں کی مکمل سیکیورٹی سویپنگ کی جائے اور کلوز سرکٹ اور ویڈیو کیمروں سے ان کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے تا کہ کسی کو تخریب کاری کا موقع نہ مل سکے ۔

انہوں نے اسی طرح کے سخت حفاطتی انتظامات کرسمس کے موقع پر بھی کر نے کے احکامات جاری کیے ۔دریں اثنا آر پی او امجد جاوید سلیمی نے اپنے دفتر میں اردل روم لگایا اور نوکری سے برخواست شدہ اے ایس آئی ساجدہ یوسف اور کانسٹیبل محمد اشرف کو بحال کر کے ان کی ایک ایک سال کی سروس ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ اوکاڑہ کے انسپکٹر عمران حیدر کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے دی گئی سزا بھی ختم کر دی ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں