ساہیوال،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے فاریسٹ گارڈ ہلاک

منگل 8 دسمبر 2009 18:22

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 8 دسمبر۔ 2009ء) نواحی چک 120/7R کے قریب تین ڈاکوؤں کی فائرنگ سے محکمہ جنگلات کا فاریسٹ گارڈ محمد اشرف گولی لگنے سے ہلاک ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ایک گھنٹہ تک مقابلہ کے بعد تینوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکوؤں نے کسووال اور ہیڈ برج کے قریب موٹر سائیکل سوار گارڈ محمد اشرف کو روک کر لوٹ لیا۔ مزاحمت پر گولی مار دی جس سے وہ چل بسا ۔ پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کر کے جنگل سے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں