ساہیوال ،خود کشی کی تین وارداتوں میں ایک نوجوان جاں بحق،دولڑکیاں ہسپتال داخل

اتوار 6 دسمبر 2009 14:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔6دسمبر۔2009ء) ساہیوال کے نواح میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خود کشی کی تین وارداتوں میں ایک نوجوان محمد انورہلاک جبکہ دولڑکیوں عابدہ اورکوثر بی بی کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال میں حالت نازک ہے چک 104کے برکت علی کے بیٹے محمد انور پچیس سالہ نے منگنی ٹوٹنے پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں اورمقامی ہسپتال میں چل بسا غلہ منڈی میں شادی شدہ لڑکی عابدہ نے خاوند سے جھگڑ کر خواب آور زائدمقدار میں گولیاں کھالیں بے ہوشی کی حالت ہسپتال داخل کرادیا گیا چک 113نائن ایل کے ناصر کی نوجوان بیوی کوثر نے ساس بہو کی لڑائی سے تنگ آکر زہر پی لیا ہسپتال میں حالت نازک ہے پولیس نے مقدمات در ج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں