ساہیوال، مہم کے دوران331اشتہاری مجرم گرفتار

منگل 1 دسمبر 2009 14:46

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔یکم دسمبر 2009ء) ساہیوال رینج کے تین اضلاع اوکاڑہ، پاکپتن اور ساہیوال کی پولیس نے اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے عیدالاضحی پرچلائی گئی مہم کے دوران331اشتہاری مجرموں کو پولیس نے گرفتار کرلیا جن میں 273خطرناک اشتہاری مجرم قتل ،اغواء برائے تاوان اور دہشتگردی کے مقدمات کے اشتہاری شامل ہیں یہ بات ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال چوہدری امجد جاوید سلیمی نے بتائی انہوں نے کہا کہ عام مقدمات کے 1059اشتہاری مجرموں کو بھی گرفتار کرلیا گیا انہوں نے عید پر خصوصی سیکورٹی کے انتظامات کرنے والے پولیس آفیسروں کو شاباش دی اور انعامات دینے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں