ساہیوال، ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک، چار شدید زخمی

جمعہ 4 ستمبر 2009 14:51

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 ستمبر ۔2009ء) ضلع ساہیوال میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک اور چار شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پہلا حادثہ ساہیوال فیصل آباد روڈ چک نمبر44 جی ڈی کے قریب موٹرسائیکل 3264او کے گدھاگاڑی سے ٹکرانے کے سبب اوکاڑہ کی ایک عورت عابدہ 35سالہ ہلاک اوراس کا باپ محمد ا لیاس شدید زخمی ہوگیا دوسرا حادثہ جی ٹی روڈ پر چک115 کے قریب ہوا یہاں تیزرفتار کارنمبر4101ایم این ایس الٹ جانے سے نور محمد ڈرائیور ہلاک اور تین افراد شدیدزخمی ہوگئے کٹوروالا کے قریب تیزرفتار کار کے نیچے آکر عورت پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں