ساہیوال، ٹریفک کے مختلف حادثات میں دس سالہ بچے سمیت تین جاں بحق

اتوار 30 اگست 2009 12:14

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30اگست۔2009ء) ساہیوال کے نواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک دس سالہ بچی قاسم بھی شامل ہے پہلا حادثہ جی ٹی روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب موٹرسائیکل پھسل کرگرجانے سے 23سالہ نوجوان عبدالرزاق ساکن 7/11-Lہلاک ہوگیا دوسراحادثہ ہڑپہ کچاپکا ساہیوال روڈ پر چک100سکس آر کے قریب ایک عورت حاجراں کارنمبر9010ایف ایس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی چک21کے قریب تیزرفتار مزدا گاڑی نمبر7123ایل ایس نے سڑک کے کنارے کھڑے دس سالہ بچے قاسم کو کچل دیا پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں