ن لیگ مشرف کیخلاف مقدمہ چلانے کے مطالبہ سے دستبردارنہیں ہو گی، نواز شریف

جمعہ 28 اگست 2009 15:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست ۔2009ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ چلانے کے مطالبہ سے ہرگزدستبردارنہیں ہوگی سترہویں ترمیم کے خاتمہ کیلئے پارلیمنٹ کی کمیٹی تاریخی رول ادا کریگی انہوں نے مسلم لیگ ن پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری محمد ارشد ملک اور ملک محمدرمضان کی قیادت میں مسلم لیگی کارکنوں کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے یہ بات بتائی میاں نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک میں جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے اپنا کرداراداکرتی رہے گی پارلیمنٹ کے اندر اورباہر تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ میں ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبہ کے غریب عوام کو بنیادی طبی سہولتوں کی فراہمی پر تیزی سے کام کررہی ہے اوررمضان بازاروں میں چینی اورآٹا کی فراہمی سستے داموں کرارہی ہے اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن ہوگا اورذخیرہ اندوزوں کی گرفتاریوں سے ملک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی آئے گی انہوں نے مسلم لیگی کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ غریب اور مظلوم طبقہ کی مدد کو اپنا شعاربنائیں اورپرائمری سطح پرمسلم لیگ کو مضبوط کریں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں