سحر وافطار کے موقع پر لوڈشیڈنگ کرنے کی افسر شاہی کی سازشیں ناکام بنا دی ، راجہ ریاض احمد

جمعرات 27 اگست 2009 16:57

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست ۔2009ء) سینئر صوبائی وزیر راجہ ریاض احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کو بدنام کرنے کیلئے پہلے روز کو سحری اور افطاری کے موقع پر افسر شاہی نے لوڈشیڈنگ کر کے سازش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے اب نوکر شاہی کا آپریشن کرنا پڑیگا ، لوڈشیڈنگ کے خلاف ہڑتالیں اور جلاؤ گھیراؤ ایک منظم سازش کا حصہ تھا اخبار نویسوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں پاور شیئرنگ کے فارمولا کے تحت حصہ مل چکا ہے ، پیپلز پارٹی کی حکومت کو بدنام کرنے کیلئے بیورو کریسی کو لگام ڈالیں گے ، انہوں نے کہا کہ صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ملک میں دہشتگردی ختم کرنے میں ناکام ر ہے ۔

لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت نے دہشتگردی ختم کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے ۔

(جاری ہے)

ضلع کونسل ہال میں صوبائی وزیر کی کھلی کچہری میں کوئی سرکاری آفیسر نہیں آیا ۔ کمشنر ڈی سی او اور ڈی پی او اپنے دفاتر میں موجود رہے ۔ لیکن کھلی کچہری میں عوامی شکایات زیادہ تر پولیس کے خلاف تھیں ۔ لیکن پولیس کا کوئی اعلی افسر نہ آیا ۔ محکمہ آبپاشی کے تمام آفیسرز موجود تھے اور ضلع کونسل ہال کی صفائی کروا کر کھلی کچہری کا اہتمام کرایا گیا ۔ دریں اثناء راجہ ریاض احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے تحصیل اور ضلع ناظمین کی جگہ ایڈمنسٹریٹر لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی اداروں کی مدت پوری نہیں ہوئی اس لئے بلدیاتی ادارے اپنے حدود کے اندر رہتے ہوئے کام کرتے رہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں