ساہیوال ‘ڈاکہ زنی کی 5 وارداتوں میں 39 لاکھ 42 ہزار روپے کے زیورات‘ نقدی لوٹ کر ملزم فرار ہوگئے

بدھ 26 اگست 2009 15:17

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست ۔2009ء) چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈاکہ زنی کی پانچ وارداتوں میں 39 لاکھ 42 ہزار روپے کے زیورات‘ نقدی‘ ٹائر لوٹ کر ملزم فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک عورت بانو شدید زخمی ہوگئی ہسپتال میں حالت نازک ہے۔ پہلی واردات بائی پاس چک 134/9L کے قریب چودھری محمد رفیق کی دکان کو لوٹ کر ملزم 17 لاکھ روپے مالیت ٹائر ایک ٹرک میں لوڈ کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس چوکی سے چند قدم کے فاصلہ پر یہ واردات ہوئی دوسری واردات کمیر میں ہوئی جہاں ایک زمیندار عورت سکینہ کے گھر سے 21 لاکھ روپے کے زیورات ملزم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تیسری واردات طارق بن زیاد کے قریب ہوئی یہاں ایک سگریٹوں کے سیل مین صابر سے دن داہڑے تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے 28 ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

چوتھی واردات میں حاجی کریانہ سٹور طارق بن زیاد کالونی سے ڈاکو چار ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پانچویں واردات چک 56/52 میں ہوئی یہاں محمد علی کے گھر سے ڈاکو ایک لاکھ دس ہزار روپے کے زیورات اور نقدی لوٹ کر تین ڈاکو فرار ہوگئے۔ مزاحمت پر محمد علی کی بیوی بانو کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا جس کی ہسپتال میں حالت نامک ہے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔ط۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں