ساہیوال‘ جائیداد پر قبضے اور ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے

اتوار 23 اگست 2009 17:13

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 23اگست۔2009ء) جائیداد پر قبضے اور ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بح اور 3 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی چک 18/14L میں جائیداد پر قبضہ کی خاطر بیوہ عورت خیراں کو پانچ مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اسی چک کی بیوہ خیراں کی بیٹی کنیزاں کی اراضی پر محمد خان‘ اللہ وارث‘ محمد عارف‘ مزمل اور عطاء اللہ قبضہ کرنے کے لئے آتشیں اسلحہ سے مسلح ہو کر ملزم آ گئے اور کنیزاں پر گولیاں چلائیں تو اس کی ماں خیراں نے آگے ہو کر اپنے سینہ پر گولیاں کھا لیں ملزمان فرار ہوگئے اور تین ملزموں عطاء اللہ‘ محمد عارف اور محمد خان کو گرفتار کرلیا جبکہ اتوار کو ساہیوال عارف والا روڈ پر دلووالا بنگلہ پل نہر کے قریب تیز رفتار کار الٹ جانے سے ایک ہی خاندان کے دو افراد محمود احمد اور اس کا سسر فیاض الرحمان ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ فورٹ عباس کا ایک خاندان اپنی کار نمبر 13RA- 4139 میں فیصل آباد سے واپس جا رہا تھا کہ ایک گدھا گاڑی کو بچاتے ہ وئے کار الٹ گئی جس کے نتیجہ میں محمود احمد اور اس کا سسر فیاض الرحمان ہلاک اور ڈرائیور جاوید‘ رابعہ زوجہ محمود اور بچہ حا مد محمود شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں رابعہ کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں