ساہیوال ، مختلف ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق ، تیرہ شدید زخمی

منگل 11 اگست 2009 17:50

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست ۔2009ء) ضلع ساہیوال میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران چار افراد جاں بحق اور تیرہ شدید زخمی ہوگئے ، پہلا حادثہ ساہیوال پاک پتن روڈ پر چک 81 کے قریب ہوا ، یہاں ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نمبر 3904 پی کے اے الٹ جانے سے دو مزدور شمس اور اقبال جاں بحق اور چھ مزدور شدید زخمی ہوگئے ، ٹریکٹر پر ایک ٹھیکیدار کی لیبر پاک پتن جارہی تھی ، دوسرا حادثہ میں ساہیوال پاک پتن روڈ پر بس نمبر 5737 اور مزد ڈالہ گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایک مسافر عاشق حسین جاں بحق اور 7 شدید زخمی ہوگئے ، جبکہ چک 47 ای بی کی ایک عورت سکینہ ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال میں دم توڑ گئی ، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں