ساہیوال‘ مختلف ٹریفک حادثات میں 14 سالہ لکڑے سمیت تین افراد ہلاک‘ 2 شدید زخمی

اتوار 9 اگست 2009 17:51

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09اگست ۔2009ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک 2 زخمی ہوگئے۔ پہلا حادثہ نور شاہ ساہیوال روڈ پر کوٹ خادم علی شاہ میں ہوا یہاں ایک تیز رفتار کار نمبر 9999 نے نوجوان راہگیر اللہ رکھا کو روند ڈالا جوکہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ جی ٹی روڈ پر جامعہ رشیدیہ کے قریب ہوا یہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں عرفان اور ندیم کو کچل دیا۔

14 سالہ عرفان موقع پر ہلاک ہو گیا۔ ندیم کی ہسپتال میں حالت نازک ہے تیسرا حادثہ ساہیوال پاک پتن روڈ پر ہوا تیز رفتار کار نمبر 4901 کراچی نے بائیسکل سوار محمد بخش اور اس کے بھائی کریم کو کچل دیا جن میں عبدالکریم ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے جبکہ دونوں زخمیوں کی ہسپتال میں حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں