ڈاکٹر آپریشن کے دوران لڑکی کے پیٹ میں تولیہ بھول گئے ، شدید درد ہونے پر دوبارہ آپریشن سے مریضہ کی جان بچ گئی

ہفتہ 1 اگست 2009 20:13

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔01اگست ۔2009ء) ہڑپہ کے پرائیویٹ کلینک پر چک 141/G-L کی بیس سالہ لڑکی فرزانہ کے پیٹ میں آپریشن کے دوران ڈاکٹر تولیہ بھول گئے ، بارہ روز بعد دوبارہ آپریشن کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال کے سرجن شہباز شریف نے مریضہ کے پیٹ سے ایک پاؤ وزنی تولیہ نکال دیا ، ہڑپہ کے شہریوں کااحتجاج ، تفصیلات کے مطابق چک 141/G-L کی بیس سالہ فرزانہ کے پیٹ میں درد ہوا تو وہ ہڑپہ شہر کے ایک پرائیویٹ کلینک پر اپنے بھائی کے ساتھ آئی تو سرجن نے اپنڈس اور رسولی کا درد قرار دے کر بیس جولائی کو آپریشن کردیا ، لیکن آپریشن ک بعد تولیہ پیٹ میں ہی چھوڑ کر پیٹ کو ٹانکے لگا دیئے ، لیکن مریضہ کا درد دن بدن بڑھتا گیا جسے بارہ روز بعد بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں ڈاکٹر شہباز شریف نے کامیاب آپریشن کے بعد تولیہ نکال دیا اور مریضہ کی جان بچ گئی ، اب مریضہ کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں