ساہیوال ،جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار اور ٹرک میں تصادم ،پولیس کانسٹیبل ہلاک ،چار افراد شدید زخمی

ہفتہ 1 اگست 2009 19:13

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔01اگست ۔2009ء) جی ٹی روڈ پر چک 3/102 کے قریب ہڑپہ بائی پاس پر ایک تیز رفتار کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل عبدالرزاق ہلاک اس کا بھائی ارشاد بھابھی شکیلہ ، باپ محمد حسین اور ڈرائیور جاوید سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ہڑپہ کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا، بتایا گیا ہے کہ ایک کار نمبر RLE-1576 میں پولیس کانسٹیبل عبدالرزاق اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ بابا فرید گنج شکر کے مزار پر پاک پتن پر حاضری کے بعد واپس کمالیہ جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والا تیز رفتار ٹرک نمبر LHI-6673 آ ٹکرایا ، ہڑپہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور ریاض احمد کے خلاف مقدمہ 337-279-320 ت پ درج کرلیا ہے ، ابھی تک ٹرک ڈرائیور گرفتار نہیں ہوسکا ، دو زخمیوں شکیلہ اور جاوید کی ہسپتال میں حالت نازک ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں