تحریک انصاف ملک میں مہنگائی ، لاقانونیت کے خاتمہ کیلئے ملک گیر تحریک چلائے گی ، عمران خان

ہفتہ 25 جولائی 2009 18:54

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی ۔2009ء) تحریک انصاف ملک میں مہنگائی ، لاقانونیت کے خاتمہ کیلئے ملک گیر تحریک چلائے گی ، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین عمران خان نے تحریک انصاف ہڑپہ کے وفد سے ضلعی صدر شکیل خان نیازی کی قیادت میں باتیں کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کرنے کے بعد پارٹی تحصیل ضلع اور ڈویژن کی سطح پر کنونشن منعقد کرے گی ، مہنگائی اور ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالے گی انہوں نے کارکنوں پرزوردیا کہ وہ تنظیم سازی کا کام 31 جولائی تک مکمل کرلیں ، جس کے بعد احتجاجی تحریک کی کال دی جائے گی ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں