ساہیوال، آصف زرداری نے بھٹو نگر آبادی کی کچی بستیوں کو محکمہ مال کو مسمار کرنے سے روک دیا

ہفتہ 25 جولائی 2009 18:21

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی ۔2009ء) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بھٹو نگر آبادی کی کچی بستیوں کو محکمہ مال کو مسمار کرنے سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھٹو نگر بستیوں کے سینکڑوں مکینوں نے صدر پاکستان کو ایک مراسلہ میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی ایک آبادی کے ڈیڑھ سو گھرانوں اور دیگر تعمیرات کو تجاوزات قرار دے کر محکمہ مال نے مسمار کردیا اور دیگر کچی آبادی کے ایک ہزار سے زائد مکینوں کو گھروں سے بیدخل کرنے اور گھروں کو مسمار کرنے کے نوٹس جاری کئے ہیں جس پر صدر پاکستان نے ان کچی آبادیوں کو مسمار کرنے اور بیدخلیوں سے روک دیا ہے اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آفیسر ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں