ساہیوال، مدارس کے مہتمم گرفتار، دستی بم برآمد

جمعہ 24 جولائی 2009 20:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی ۔2009ء) ساہیوال کے قریب چیچہ وطنی کے علاقے سے دینی مدارس کے دو مہتمم گرفتار کرکے چار دستی بم برآمد کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

ایک سیکورٹی ادارے کے اہلکاروں نے نواحی گاوٴں انچاس بارہ ایل میں چھاپہ مار کر ایک کالعدم تنظیم کے حافظ محمد جاوید کو حراست میں لیا، بتایا گیا ہے کہ اس کے قبضے سے چار دستی بم بھی برآمد ہوئے۔ چیچہ وطنی کے گاوٴں تیرہ ،چودہ ایل میں بھی چھاپہ مار کر ایک دینی مدرسے کے مہتمم عبدالعزیز المعروف بگو کو حراست میں لے لیا گیا۔ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ان افراد کو میاں چنوں دھماکے کی تفتیش کے دوران گرفتار ہونے والے ملزموں کی نشاندہی پر پکڑا گیا۔ دونوں افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں