ساہیوال، ٹریفک حادثات میں چھ افراد جاں بحق، دو زخمی

منگل 21 جولائی 2009 19:40

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی ۔2009ء) ضلع ساہیوال میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران چھ افراد جاں بحق اور دو شدیدزخمی ہوگئے ، پہلا حادثہ ساہیوال عارف والا روڈ پر ہوا ، جہاں چک 91/G-L کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نمبر 352/STB اور موٹر سائیکل نمبر 4930/SL میں تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار دو دوست محمد طفیل اور سکندر ہلاک ہوگئے ، موٹر سائیکلوں سے گر کر شدید زخمی ہونے والا چک 149/GL کا ستر سالہ محمد علی چک 105/12-L کا نو سالہ بچہ ذہن اور چک 117 جی ایل کی سکینہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میں چل بسا جبکہ موٹر سائیکل ایس ایل کے 6991 اور بس نمبر 522 ایل زیڈ بی میں تصادم کے نتیجہ میں تین سالہ بچی فاطمہ ہلاک اس کے ماں باپ مجیب الرحمن اور آسیہ شدید زخمی ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں