ساہیوال، ٹریفک حادثات میں4افراد جاں بحق،10شدید زخمی

ہفتہ 18 جولائی 2009 19:53

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی ۔2009ء) ساہیوال کے نواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں چار افراد جاں بحق اور دس افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پہلا حادثہ جی ٹی روڈ پر ہڑپہ پر ہوا جہاں ساہیوال سے جانے والی ایک تیز رفتارمسافر بس الٹ جانے سے دو نامعلوم مسافر جاں بحق اور دس مسافر شدید زخمی ہو گئے جن میں شاہدہ منیر،(21) سالہ، نازیہ28سالہ،غلام قادر30سال، محمد بخش33سال،آصف شاہ30سال،حبیب شاہ40سال، اور تین نامعلوم مسافروں کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ جی ٹی روڈ پر چوک عارف والہ کے قریب ہواں جہاں دسویں جماعت کا طالب علم رضوان حمید تیز رفتار بس نمبرND-593کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔ تیسرا حادثہ ہڑپہ ساہیوال روڈ پر چک نمبر100/6Rکے قریب ہوا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل نمبرSLN-5413پھسل کر الٹ جانے سے نوجوان محمد طفیل جاں بحق جبکہ اس کی بیوی سائرہ شدید زخمی ہوگئی۔ زخمیوں کو ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ابھی تک کوئی ڈرائیور گرفتار نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں