ساہیوال، 30 سال دلہن کو قتل کرنے والے 80 سالہ شخص کو سزائے موت

منگل 14 جولائی 2009 20:11

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی ۔2009ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال چودھری رشید احمد نے دلہن کے قاتل 80 سالہ بوڑھے شیر محمد کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے دو ملزموں سکول ٹیچر غلام محمد برال اور فلک شیر برال کو شک کافائدہ دے کر بری کردیا۔ انتظامیہ کے مطابق 23 اکتوبر 1999 کو چک 65 جی ڈی میں شیر محمد برال نے اپنی 30 سالہ دلہن غلام فاطمہ کو جائیداد کی خاطر گلہ دبا کر ہلاک کردیا تھا۔ ملزمان غلام محمد اور فلک شیر پر ملزم کی اعانت کا الزام لگایا گیا تھا۔ پولیس نور شاہ نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کو گرفتار کرلیا۔۔۔ ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں