ساہیوال میں ایک سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی،بجلی کا نظام درہم برہم، کرنٹ لگنے سے 2 لڑکیاں جاں بحق، چھت گرنے سے 4 افراد شدید زخمی

منگل 14 جولائی 2009 20:11

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی ۔2009ء) ضلع ساہیوال میں ایک سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھی‘ بجلی کا نظام درہم برہم‘ 6 گھنٹے بجلی کی سپلائی معطل رہی‘ کرنٹ لگنے سے دو لڑکیاں جاں بحق ہو گیا‘ مکان کی چھت گرنے سے چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ضلع ساہیوال میں ایک سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے شدید آندھی کے سبب بجلی کانظام درہم برہم ہو گیا جس کے بعد موسلادھار طوفانی بارش کے سبب کچی آبادی میں پانی بھر گیا۔

موضع بوتھنہ میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد عثمان‘ اس کی بیوی اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے موضع رنگ شاہ میں گیلی تار کو چھونے سے 14 سالہ لڑکی ثوبیہ ہلاک ہوگئی جبکہ پنکھے کی تار شارٹ ہونے کے سبب موضع اکبر میں 19 سالہ ساجدہ ضمیر ہلاک ہوگئی۔ جہاز گراؤنڈ‘ کوٹ خادم علی شاہ‘ کوٹ فرید خان‘ چک 85/6R کوٹ اللہ دین کی آبادیوں کی گلیوں میں طوفانی بارش کے پانی کے سبب بازار اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

پانی کی نکاسی کا انتظام نہ ہونے کے سبب گلیوں سے گزرنا مشکل ہو گیا ہے۔ جہاز گراؤنڈ‘ آفیسرکالونی‘ طارق بن زیاد کالونی‘ آغا ٹاؤن‘ شاداب ٹاؤن‘ شادمان ٹاؤن‘ رحمت اللہ کالونی کے علاقوں میں بجلی کی سپلائی چھ گھنٹے بعد بحال ہوئی۔ دیہی علاقوں میں دس گھنٹے بعد بجلی کی سپلائی بحال ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں