گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع ساہیوال میں شدید گرمی اور لو لگنے سے 4 افراد ہلاک

اتوار 12 جولائی 2009 17:34

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی ۔2009ء) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع ساہیوال میں شدید گرمی اور لو لگنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ درجہ حرارت46 سینٹی گریڈ تک پہنچ گئی۔ ضلع ساہیوال شدید گرمی اور لو کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

شدید گرمی اور لو لگنے سے نئی آبادی کا 65 سالہ غلام حسین ‘ چک ای بی 59 کا 80 سالہ عابد حسین‘ چک ایس ایل 55 کی نذیراں‘ 55 سالہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں چاروں دم توڑ گئے۔ گرمی کی لہر آئندہ 24 گھنٹے جاری رہے گی اور درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور مزید اضافہ کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں