پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف تحریک انصاف ساہیوال کی احتجاجی ریلی

ہفتہ 11 جولائی 2009 16:35

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی ۔2009ء) تحریک ا نصاف ضلع ساہیوال نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف بلدیہ چوک سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں مہنگائی‘ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ‘ غنڈہ گردی‘ ڈاکہ زنی اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو حکومت کی ناکامی سے تعبیر کیا گیا۔

(جاری ہے)

احتجاجی ریلی کی قیادت تحریک انصاف ضلع ساہیوال کے صدر شکیل خان نیازی ناظم یونین کونسل‘ سیکرٹری اطلااعت احمد قیوم‘ شیخ مولوی بلال احمد اور ضیاء الرحمان نے کی۔ احتجاجی ریلی نے بڑے بڑے حکومت بینر اٹھا رکھے تھے جن میں حکومت سے مستعفی ونے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ ریلی نے تین گھنٹے تک شہر کی مختلف شاہراہوں پر مارچ کیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں