ساہیوال ٹریفک حادثات میں 2 بچے جاں بحق

ہفتہ 11 جولائی 2009 16:35

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی ۔2009ء) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ پہلا حادثہ جی ٹی روڈ پر چونگی ملتان روڈ کے قریب ہوا یہاں ایک تیز رفتار بس نمبر ایس اے 9108 نے سڑک عبور کرنے والے بچے پانچ سالہ رفیق کو کچل دیا جوکہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

چک 45 جی ڈی میں ٹریکٹر ٹرالی نمبر او کے اے 4109 کے نیچے آ کر ایک سات سالہ بچہ صدیق ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں