ساہیوال، ریڑھی بانوں میں جھگڑا، چھ پر تیزاب پھینک دیا گیا

پیر 6 جولائی 2009 20:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی ۔2009ء) صدر چوک میں پیر کو دن دیہاڑے پھل فروش ریڑھی بانوں میں تنازع۔ 6 ریڑھی بانوں پر تیزب پھینک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر چوک میں ریڑھی کھڑی کرنے پر ریڑھی پر پھل بیچنے والے عدنان ٹیپو اور بخشش میں جھگڑا ہو گیا۔

(جاری ہے)

جس پر مشتعل ہو کر عدنان ٹیپو نے بخشش ریڑھی والے پر تیزاب پھینک دیا۔ جسے بچانے کیلئے دیگر پانچ ریڑھی بان آگے بڑھے تو تیزاب کی زد میں آ کر جلھس گئے جن میں سے بخشش اور ریاض کی حالت نازک ہے۔ پولیس تھانہ سٹی نے ملزم عدنان ٹیپو کو گرفتار کر لیا اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں