ساہیوال، مٹی کے تودہ تلے سے 17 گھنٹے بعد ایک مزدور کو زندہ نکال لیا گیا، دو کی نعشیں برآمد

پیر 6 جولائی 2009 18:59

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی ۔2009ء) نواحی چک 152/GL میں ٹیوب ویل کے لئے بورنگ کے دوران مٹی کے تودہ تلے دب جانے والے تین مزدوروں میں سے ایک مزدور کو 17 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا جبکہ دو مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ مرنے والے مزدوروں میں چک 160/GL کا نور محمد ولد دین محمد اور روشن مسیح ولد سردار مسیح ساکن 148/GL شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو مقامی زمیندار کے کھیتوں میں ٹیوب ویل لگانے کیلئے مزدوروں کی ایک ٹیم بورنگ کر رہی تھی کہ شہد مکھیوں نے حملہ کر دیا۔

اس بھگدڑ میں کنویں کے اندر مٹی کا تودہ گرگیا جس سے تین مزدور مٹی کے تودہ تلے دب گئے جن میں دو ہلاک اور گلزار احمد کو زندہ نکال لیا گیا۔ شہید کی مکھیوں نے آنے والے دونوں مزدوروں کے علاوہ گلزار احمد، منیر احمد اور طالب کو بھی کاٹا تھا اور ان کے چہرے اور بدن میں سوزش ہو گئی تھی پولیس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں