جے یو آئی 18 ویں ترمیم میں اسلامی نظام کی تجویز پیش کرے گی، فضل الرحمان

پیر 6 جولائی 2009 18:21

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی ۔2009ء) جمعیت العلمائے اسلام (ف) پاکستان کے مرکزی امری مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی 18 ویں ترمیم میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے پارلیمنٹ میں تجویز پیش کرے گی۔ وہ جامعہ علومیہ شرعیہ میں ختم بخاری شریف کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وہ جامع علومیہ شریعہ ایم ایم اے کی حکومت نے شریعت کے نفاذ کیلئے حسبہ بل اسمبلی سے منظور کروایا لیکن مسلم دشمنی قوتوں کی خوش کرنے کیلئے عدلیہ کی ایک بڑی عدالت کے ذریعے اس سرد خانہ میں ڈال دیا گیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین مولانا عبد اللہ ، افتخار حسین حقانی، مفتی محمد عثمان، قاری ابو بکر صدیق، مولانا عبد الرزاق مجاہد اور حافظ مسعود طارق نے کہا کہ اسلام کے نفاذ اور اسلامی انقلاب کیلئے مہمان ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے۔

(جاری ہے)

اور 1973 ء کے آئین میں اسلامی دفعات پر عمل درآمد کیلئے سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کا دروازہ کھٹکٹھائیں گے۔دریں اثناء فضل الرحمان نے جمعیت العلمائے اسلام ہڑپہ کے کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جمعیت العلمائے اسلام نے نئے صوبے بنانے کی تحریک کی حمایت نہ کرنے کیا فیصلہ کیا ہے البتہ صوبائی خود مختاری کیلئے صوبوں کے موقف کی حمایت کی جائے گی اور اس مسئلہ کو پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا جائے گا۔(Sj)

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں