ساہیوال ، مختلف واداتوں میں ڈاکوؤں نے بائیس لاکھ پانچ ہزار روپے کے زیورات ، نقدی اور موبائل ڈاکوؤں نے لوٹ لئے

اتوار 5 جولائی 2009 18:47

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جولائی ۔2009ء) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع ساہیوال میں ڈاکہ کی وارداتوں میں 22 لاکھ 5 ہزار روپے کے زیورات‘ نقدی اور موبائل ڈاکوؤں نے لوٹ لئے‘ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک زمیندار ظفر اقبال ہلاک۔ پہلی واردات چک 79-5R کے قریب ہوئی یہاں تین ڈاکوؤں نے ایک زمیندار ظفر ابال کو مزاحمت پر کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات میں دیوٹاؤن میں تاجر محمد سلطان کے گھر ہوئی یہاں اہلخانہ کو یرغمال بنا کر پانچ ڈاکوؤں نے تین لاکھ روپے کے زیورات‘ 25 ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل چھین کر اہلخانہ کو کمروں میں بند کرکے فرار ہوگئے۔ تیسری واردات چک 88-12-L میں ہوئی جہاں پانچ نقاب پوش ڈاکو زبردستی زمیندار ذوالفقار علی کے گھر داخل ہوگئے۔ زمیندار کی بیوی روبینہ اور بہو پروین کو کمروں میں بند کرکے 18 لاکھ روپے مالیت کے زیورات 80 ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل چھین کر اہل خانہ کو کمروں میں بند کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس نے تین مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ابھی تک ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں