ساہیوال فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار کار الٹ گئی،حاصل پور کے ایک ہی خاندان کی تین خواتین جاں بحق

ہفتہ 4 جولائی 2009 17:52

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جولائی ۔2009ء) نور شاہ ساہیوال فیصل آباد روڈ پر چک 44 جی ڈی کے قریب ایک تیز رفتار کار الٹ جانے سے کار میں سوار ایک خاندان کی تین خواتین جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ کہ گزشتہ روز ایک کار نمبر 4309 کراچی یو میں حاصل پور سے ایک خاندان کا محمد سعید، اسکی بیوی فرزانہ ، تین بجے شبانہ، سعدیہ اور فراز سعید اپنے رشتہ داروں سے مل کر فیصل آباد سے واپس حاصل پور براستہ نور شاہ جا رہے تھے کہ تیز فرتاری کے سبب اندھیرے میں آگے جانے والی بیل گاڑی سے بچتے ہوئے کار الٹ گئی۔ جس کے نتیجہ میں فرزانہ شبانہ اور سعدیہ جاں بحق ہو گئے ۔ باپ بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں کی ہسپتال میں حالت نازک ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں