ساہیوال، ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق،8 شدید زخمی

منگل 30 جون 2009 20:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جون ۔2009ء) ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں چار افراد جاں بحق اور8 شدید زخمی ہو گئے۔ جن میں چار عورتوں کی ہسپتال میں حالت نازک ہے۔ پہلا حادثہ ساہیوال محمد پور روڈ پر چک 89/6R کے قریب ہوا۔

(جاری ہے)

یہاں ایک تیز رفتار رکشہ موٹر سائیکل اور ٹریکٹر میں ٹکر کے نتیجہ میں ایک عورت رضیہ بی بی موقع پر جبکہ چار افراد نعیم، احسان، شکیلہ اور صائم شدید زخمی ہو گئے جن میں شکیلہ اور صائمہ کی ہسپتال میں حالت نازک ہے۔

دوسرا حادثہ ساہیوال عارف والا روڈ پر دلو والا بنگلہ کے قریب ہوا۔ یہاں ایک تیز رفتار کارنمبر 4312 بی این اے ٹکرا جانے سے کار میں سوار ایک عورت زیب النساء جاں بحق تین عورتوں کے علاوہ ڈرائیور نواز شدید زخمی ہو گئے۔ جن میں دو عورتوں سکنہ اور صابرہ کی ہسپتال میں حالت نازک ہے جبکہ موٹر سائیکل سے پھسل کر شدید زخمی اور نور محمد ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں