ساہیوال ، اوکاڑہ سے ملتان جانے والی کار کو ڈالا گاڑی کی ٹکر ، دو افراد جاں بحق ، چار شدید زخمی

جمعرات 25 جون 2009 19:38

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جون ۔2009ء) جی ٹی روڈ بائی پاس ہڑپہ پر چک 3/102 کے قریب ایک تیز رفتار کار اور مزدا گاڑی میں تصادم کے نتیجہ میں کار ڈرائیور اور اس کا ساتھی شمعون جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے ، کار ڈرائیور بلال کا سر تن سے جدا ہوگیا ، واقعات کے مطابق اوکاڑہ سے ایک کار نمبر 8890/FDQ میں ڈرائیور بلال دیگر چار افراد کو ملتان لے کرجارہا تھا کہ ہڑپہ بائی پاس پر مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار مزد ڈالا گاڑی نمبر 5407/JA سے ٹکرائی جس سے دو افراد ہلاک جبکہ فاروق سمیع اور صابر شدید زخمی ہوئے ، تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ، پولیس ہڑپہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں