ٹیکسی ڈرائیورکو دو ڈاکوؤں نے پھانسی دیدی،دونوں ملزمان گرفتار

پیر 22 جون 2009 15:13

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون ۔2009ء) نواحی چک42ای بی کے قریب لاہور کے ٹیکسی ڈرائیور کرامت حسین کو دو ڈاکوؤں نے پھانسی دیکر ہلاک کردیا اور کارچھین کرفرار ہوگئے پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا کاربرآمد۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق لاہور کاٹیکسی ڈرائیور کرامت حسین اپنی ٹیکسی کار نمبر6127ایل ای اے میں اپنے بھائی عارف حسین کے ہمراہ بہاولنگر رشتہ داروں سے ملنے کیلئے گئے اتوار رات جب واپس آرہے تھے توچک 42ای بی کے قریب ڈاکوؤں نے سڑک پرناکہ لگا کر روک لیا غارث حسین کو رسیوں سے باندھ کر پھینک دیا اور کرامت حسین ڈرائیور کو اغواء کرکے کارسمیت لے گئے کرامت کے شورمچانے پر نشہ آورچیز سونگھا کر بے ہوش کردیا اور پھانسی دے کر ہلاک کرکے لاش راجباہ میں پھینک کرفرار ہوگئے عارف حسین کو راہ گیروں نے کھولاتوعارف حسین کی رپورٹ پر پولیس نے تعاقب کرکے دوڈاکوؤں ناصرمحمود اورمحمداشرف کو گرفتار کرلیا اور کار برآمد کرلی ڈاکوؤں کی نشان دہی پر لاش بھی برآمد کرلی پولیس کمیر نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی مزیدانکشافات کی توقع ہے۔

۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں