ساہیوال،ڈاکوؤں نے زمیندار سے کار نقدی،موبائل ،موبائل چھین لیا، پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

پیر 22 جون 2009 15:13

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون ۔2009ء) ساہیوال ہڑپہ روڈ پر چکنمبر100کے قریب تین ڈاکوؤں نے شاہ کوٹ کے زمیندار سے کار نقدی،موبائل ،موبائل چھین لیا پولیس اورڈاکوؤں میں مقابلہ دو ڈاکو ہلاک ایک فرار ہونے میں کامیاب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک17شاہ کوٹ کازمیندار عبدالشکور اپنی کار نمبر5260ایل ای اے میں ساہیوال سے ہڑپہ اتوار کی رات جارہاتھا کہ راستہ میں چک 100 کے قریب تین ڈاکوؤں نے ناکہ پر روک کرکارنقدی 5ہزار روپے موبائل فون چھین لیا اور عبدالشکور کوسڑک پر چھوڑ گئے اس دوران پولیس کی گاڑی آگئی اورتعاقب شروع کردیا ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے کار میں چک113نائن ایل کے قریب فصلوں میں گھس گئے اور کار چھوڑ گئے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دوگھنٹے کے مقابلہ کے دوران دونوں ڈاکو مارے گئے جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں